فیصل آباد ،کم عمر بچے کو قتل کر نے کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

Published on September 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد پولیس نے سرگودھا روڈ کے علاقہ سے کم عمر بچے حمزہ کو تاوان کیلئے اغوا ءکرنے اور بعدازاں قتل کرکے مکان میں لاش دفنانے کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اعجاز کو جدید تکنیکی وسائل و تفتیشی ذرائع بروئے کا ر لاتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کر لیا۔سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے جمعہ کے روز بتایاکہ 8سالہ بچے حمزہ کو 7ستمبر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا جس کے بعد اس کی رہائی کیلئے پہلے تاوان طلب کیا گیا مگر بعد ازاں بچے کو قتل کر کے اس کی لاش غائب کر دی گئی۔انہوں نے بتایاکہ پولیس تھانہ سرگودھا روڈ فیصل آباد نے سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی خصوصی ہدا یت پر مقدمہ درج کر کے مغوی بچے کی تلاش شروع اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا۔انہوں نے بتایاکہ پولیس نے انتہائی مہارت کے ساتھ جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لا تے ہوئے مغوی حمزہ کی لاش تا ج کالونی فیصل آباد میں ریاض مغل نامی شخص کے مکان کی تلاشی کے دوران برآمد کر لی جہاں بچے کی میت کو زمین کھود کر دفن کر دیا گیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ پولیس نے اپنے تمام ذرائع بروئے کار لا کر مرکزی ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بچے کے اغوا اور بعد ازاں پکڑے جانے کے خوف سے اسے قتل کر کے دفنانے کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ مزید تفتیش اور ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme