پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم کے فنڈز فراہم کررہی ہے بلال اکبر بھٹی

Published on July 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

mail.google.com
وہاڑی(یواین پی)چیئر مین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم کے فنڈز فراہم کررہی ہے تعمیراتی اداروں کے افسران پائیدار اور معیاری منصوبے تعمیر کر کے فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنائیں یہ بات انہوں نے ڈی سی او کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ممبران اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید ، چودھری یوسف کسیلیہ، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمد غیاث، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ڈی او بلڈنگز محمد ساجدٹی ایم او وہاڑی میاں اظہر جاوید، ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم اور دیگر افسران شریک تھے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے بلال اکبر بھٹی نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز قوم کی امانت ہیں ان کے ضیاع کو روکنا اور عوامی مفاد کے مطابق خرچ کرنا ہماری ذمہ داری ہے اجلاس میں سات صوبائی حلقوں میں سولنگ نالیوں کے 17کروڑ50لاکھ مالیت کے 72منصوبوں کی منظوری دی گئی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے تعلیمی اداروں میں مسنگ فسیلیسٹیزکی مد میں 10کروڑ17لاکھ روپے مالیت کے196منصوبوں کی منظوری دی گئی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے زیادہ تعداد والے تعلیمی اداروں میں اضافی کلاس رومز کے 1ارب14 کروڑ 89لاکھ مالیت کے662منصوبوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں ٹی ایم اے میلسی کے ترقیاتی فنڈ سے ایک کروڑ 56لاکھ روپے مالیت کے 17منصوبوں کی منظوری دی گئی ایم این اے طاہر اقبال چودھری کے نمائندے سجاد خان کھچی نیاین اے 169کا ایک حصہ تحصیل میلسی میں ہے ہماری تجاویز پر کرم پور اور مترو دو بڑے قصبات کے منصوبوں کو ٹی ایم اے کے بجٹ سے مکمل کیا جائے جس پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے ٹی ایم او میلسی کو فوری تخمینہ جات لگانے کا حکم دیا ٹی ایم اے بوریوالا کے ڈسپورزل پائپ کی تبدیلی کے45لاکھ روپے مالیت اور لکڑ منڈی روڈ بوریوالا کے11لاکھ50ہزار روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ ممبران اسمبلی چودھری یوسف کسیلیہ اور بلال اکبر بھٹی کے اعتراض پر ٹی ایم اے بوریوالا کا ترقیاتی بجٹ مساوی بنیادوں پر ممبران اسمبلی کی سفارشات پرخرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں ضلعی حکومت کے فنڈز سے ٹی ایم اے وہاڑی کے وی چوک سے خانیوال چوک تک سٹریٹ لائٹس کے ایک کروڑ روپے مالیت ک، قائد اعظم چوک میں آبشار کے 5لاکھ روپے مالیت ، میں ہولز کے کورز کے20لاکھ مالیت اور ٹریکٹر و ہائیڈرالک ٹرالی کے30لاکھ مالیت کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی اجلا س میاں ثاقب خورشید کی تجویز پر خانیوال چوک جنازہ گاہ کی تعمیر ومرمت کے لیے25لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں متعلقہ ممبران اسمبلی سے مشاورت ضرور کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog