مریدکے، ٹائر جلا کر تیل بنانے والی فیکٹریوں کی بھر مار پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ

Published on January 23, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) تحصیل مریدکے میں ٹائر جلا کر تیل بنانے والی فیکٹریوں کی بھر مار پھیھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ مریدکے میں نت نئی فیکٹریوں نے شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کردی غیر قانونی فیکٹریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ساتھ بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں تحصیل مریدکے کے علاقے منوں رانی کھیت ننگل بھیانوالہ کھوڑی اور دیگر علاقوں میں کئی غیر قانونی فیکٹرریاں گندہ دھواں پھیلاکر خطرناک بیماریاں پیدا کر رہی ہیں آلودہ دھوئیں سے شہری سانس سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق آلودگی کا موجب بننے والی غیر قانونی فیکٹریاں متعلقہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے چلائی جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes