سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر جے سوریا کا آرمی پبلک سکول کا دورہ ، طلبہ کے حوصلے کی تعریف

Published on August 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

44
پشاور(یواین پی)سری لنکا کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ  کرکٹر سنتھ جے سوریا نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیاقبل ازیں انہوں نے مری اور پشاور کا دورہ کر کے دنیا کو بتا دیا پاکستان ایک پُر امن ملک ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والے چھیالیس سالہ جے سوریا پہلے مری اور نتھیا گلی کی سیر کو گئے پھر دورہ پشاور پر آرمی پبلک اسکول  کے بچوں سے ملاقات کی۔سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے لئے خصوصی دعا میں شرکت کی اور شہدا کی یاد گار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔کرکٹ کیرئیر میں  ایک سو دس  ٹیسٹ میچ  کھیلنے والے  سابق کپتان کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرنا اُن کا خواب تھا اور آج ان کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog