چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں اہم غیر ملکی رہنما شریک ہوں گے

Published on November 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)چینی وزارت خارجہ کے مطابق چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز، کیوبا کے وزیر اعظم مریرو، قازقستان کے وزیر اعظم سمیلوف، سربیا کے وزیر اعظم برنابک اور دیگر غیر ملکی رہنما نمائش کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز 4 سے 7 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و دفاع مائیکل مارٹن 6 سے 9 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog