ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن کا شاہ فیصل زون کا دورہ

Published on August 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

77
کراچی (یو این پی) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے عملے نے شاہ فیصل زون کی حدود میں ریلوے ٹریک کے نیچے قائم تمام کازوے سے برساتی پانی کی نکاسی کو ممکن بنا کر تمام کازوے کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا بروقت اور فوری اقدامات اور شکایات کے ازالے پر علاقہ مکینوں کا اظہار مسرت ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بارش کے بعد صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے بعد پیدا ہوانے والے علاقائی سطح پر عوامی مسائل کے فوری ازالے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں دورے میں ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy