پمز ہسپتال کے اے سی پلانٹس گزشتہ پانچ دنوں سے خراب

Published on August 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

111
اسلام آباد(یو این پی) پمز ہسپتال کے اے سی پلانٹس گزشتہ پانچ دنوں سے خراب ہیں ، مریض شدید گرمی اور حبس میں موت اور زندگی کی کشکمش میں مبتلا بے یارو مدرگار وارڈوں میں پڑے کسی مسیحا کے منتظر ہیں، پمز ہسپتال یوں تو شہر کا سب سے بڑا ہسپتال ہے ، لیکن حالت زار سب سے خراب ،ہرطرف پھیلی گندگی مریضوں کو مزید بیمار کررہی ہے، ایم سی ایچ سنٹر اور گائنی وارڈ کے دونوں اے سی پلانٹ بھی انتظامیہ کی غفلت کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے خراب ہیں ، جس سے مریض شدید حبس اور گرمی کے باعث وارڈوں میں بے یاردمددگار زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں ، لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ،پمز کے ترجمان ڈاکٹرعائشہ عیسائی اور وسیم خواجہ تو میڈیا کو اے سی پلانٹ خراب ہونے کی وجوہات سے آگاہ کرنے سے بھی گریزاں ہیں ،جبکہ وائس چانسلرپمز یونیورسٹی جاوید اکرم سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ ایک اے سی پلانٹ ٹھیک کرلیا جائے گا لیکن دوسرے کو ٹھیک ہونے میں وقت درکار ہے،ایسے میں مریض شکایت کریں تو کس سے، کیوں کہ پمز انتظامیہ تین گروپوں میں تقسیم ہونے کے باعث مریض دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog