ٹینس سٹار ثانیہ مرزا راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کیلئے نامزد

Published on August 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 628)      No Comments

555
نئی دہلی (یو این پی) ثانیہ مرزا کا نام راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈز کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ڈیڑھ سال میں ثانیہ مرزا نے ٹینس میں متعدد کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ انہوں نے پروفیشنل ٹینس کے ساتھ ساتھ بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی متعدد کامیابیاں اپنے نام کیں۔ انہوں نے 2014 کی ایشین گیمز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ سکیتھ مینینی کے ساتھ مل کر انہوں نے مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل حاصل کیا جب کہ پراتھنا تھومبری کے ساتھ مل کر ویمنز ڈبلز میں برونز میڈل حاصل کیا تھا۔ انہوں نے برونو سوریز کے ساتھ یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیتا اور رواں سال سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کے ساتھ مل کر ومبلڈن میں کامیابی حاصل کی۔ ثانیہ مرزا پہلے ہی 2004 میں ارجونا ایوارڈ اور 2006 میں پدما شری حاصل کر چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes