ایم کیو ایم مطلوب187ٹارگٹ کلرز حوالے کردے، رینجرز حکام کا فاروق ستار کو خط

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

abcکراچی (یو این پی) رینجرز حکام نے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار کو ایک خط لکھا ہے جس میں متحدہ قومی موومنٹ سے ایف آئی آرز میں مطلوب 187ٹارگٹ کلرز کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کے لیفٹیننٹ کرنل حسن اختر کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو خط بھیجا گیا ہے جو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پتے پر ارسال کیا گیا ہے جب کہ خط ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے 187جرائم پیشہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ  متحدہ قومی موومنٹ مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب 187ٹارگٹ کلرز کو رینجرز کے حوالے کرے جو کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔ خط میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ رینجرز کے پاس 187ٹارگٹ کلرز کے جرائم کی مکمل تفصیلات موجود ہیں۔

ینجرز کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس خط میں مبینہ ٹارگٹ کلرز کی تفصیلات بھی منسلک ہیں جبکہ خط میں اصغر چھوٹا، اسلم نک، ندیم مانی، قمر السلام تڑ، رفیق ببلی، ریحان کانا، عامر پاپا، آصف چٹا اور مجیش منجلا، فیصل اور دیگر کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے ملزمان کے نام اور تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔ رینجرز کی جانب سے بھیجے گئے خط کی کاپی وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں شامل ملزم فیصل 5اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے جبکہ کچھ ملزمان 90ء کی دہائی میں بھی قتل ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes