سعودی عرب جانے والوں کیلئے ضروری معلومات، قانون میں اہم تبدیلی

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

abcریاض (یو این پی) سعودی حکومت کی طرف سے روزگار کے لیے آئے غیرملکیوں کے لیے اقامہ میں توسیع کے لیے ہیلتھ انشورنس لازمی قرار دینے کے بعد انشورنس کی رقم کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔ کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد بن سلیمان الحسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی زیادہ سے زیادہ 1لاکھ سعودی ریال(تقریباً 27لاکھ روپے) کی انشورنس کروا سکتے ہیں اور یہ انشورنس صرف حکومت کی مستند انشورنس کمپنیوں سے کروائی جانی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی حج و عمرہ، سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے دورے پر آنے والے ملازمین اور حکومتی مہمانوں کے علاوہ سعودی عرب آنے والے تمام افراد پر لاگو ہو گی۔  محمد بن سلیمان نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کی رقم ایمرجنسی چیک اپ اور علاج، خواتین کی زچگی، قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے علاج، ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے اور ایمرجنسی گردوں کا ڈائیلسز کروانے میں خرچ کی جا سکے گی۔ ایمرجنسی کے علاوہ ڈاکٹر کی ہدایت پر دوائیوں اور علاج اور دیگر ضروریات کے لیے انشورنس کی رقم نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دائرکرنے کے 30دن کے اندر اندر درخواست دہندہ کو رقم فراہم کر دیں۔ انشورنس کروانے والے افراد ایمرجنسی میں علاج کروانے کے بعد 60دن کے اندر اندر انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کے پابند ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes