وزیر اعظم عمران خان کا عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اہم پیغام

Published on July 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم ورضا کی یادگارہے،آج کے دن ان عظیم ہستیوں نے اطاعت اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی، یہ عمل اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اسے قیامت تک ا±متِ محمدی کے لئے بطور عبادت فرض قرار دے دیا، عید الاضحی کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو،قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلی مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے،یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو ا±جاگر کرنے کا موجب بنتا ہے جو ا±سے بڑی سے بڑی مشکل صورت حال میں بھی راہ ِراست سے بھٹکنے نہیں دیتا، یہی وہ جذبہ تھا جس کے تحت پاکستانی قوم نے کرونا جیسی عالمگیر وباءسے حفاظت بڑی دانشمندی ، قومی حکمت عملی اور حوصلے سے کی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ وطن عزیز معاشی لحاظ سے جن مشکل حالات سے دوچار تھا، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اب وہ حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔ ہماری معیشت درست سمت پر آ چکی ہے،حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد وشمار حوصلہ افزا ہیں، مختلف اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا اور پوری پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہو گا،انشاءاللہ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes