جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سید خورشید شاہ

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments
333
اسلام آباد (یوا ین پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب بھی جمہوریت کو کوئی چیلنج ہوا وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ وہ جمہوریت فرینڈلی ہیں، جب بھی جمہوریت کو کوئی چیلنج ہوا وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ قبل ازیں اعجاز جھاکھرانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت کے حوالے سے تحاریک واپس لی جائیں، ہم نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں، عدالتی کمیشن کا فیصلہ آ گیا ہے، اتفاق رائے سے طے پایا تھا کہ فیصلہ حکومت کے خلاف آیا تو حکومت چلی جائے گی، اگر حق میں آیا تو پی ٹی آئی ایوان میں آ جائے گی، جمہوریت کا سفر جاری رہا تو معاملات بہتر ہو جائیں گے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy