بالاکوٹ ، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی قبروں پر فاتحہ خوانی

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      No Comments

mail.google.com
بالاکوٹ(یواین پی)عوام کے جان و مال کے تحفظ اور محکمہ پولیس میں فرض پر قربان ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی یاد میں بالاکوٹ میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں اور پھولوں کے گلدستے چڑھائے گئے،بالاکوٹ کے موضع ترنہ کے شہید پولیس اہلکار محمد فاروق اور بسیاں کے مقام پر مدفن شہید پولیس اہلکار محمد صادق کی قبروں پر ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ سردار محمد ذاکر اور ایس ایچ او بالاکوٹ محمد ارشد خان نے پھولوں کی چادر یں اور پھولوں کے گلدستے چڑھائے یوم شہداء کے موقع پر شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا،اس سے قبل ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ سردار محمد ذاکر اور ایس ایچ او بالاکوٹ محمد ارشد خان نے 8اکتوبر2005کے زلزلے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی یاد میں بنائی جانے والی یاد گار پر بھی حاضری دی اور یادگار پر بھی پھول چڑھائے ،انہوں نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی و دعا کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes