پاکستانی فلموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ‘ فلمسٹار ثناء

Published on August 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

88
لاہور (یوا ین پی ) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ عید الفطر اور اس کے بعد ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلموں کی کامیابی سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ لوگ اچھی پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں ، پاکستانی فلموں کی کامیابی فلم انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور آنے والے وقتوں میں کراچی اور لاہور سے بہترین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی ۔ یونی ویژن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ ہمیں بھارتی فلموں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہم ماضی میں بھی بھارت کے مقابلے میں محدود وسائل ہونے کے باوجود لازوال فلمیں تخلیق کر چکے ہیں ۔آج کے جدید دور میں جب نئی ٹیکنالوجی متعارف ہو چکی ہے پاکستانی ہدایتکار سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے اداکاروں کو لے کر رحجان ساز فلمیں بنا سکتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کسی فلم میں چیلنجنگ کردار کی آفر ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بڑی سکرین کے سحر کو دیکھ چکی ہوں اور اب چھوٹی سکرین پر کام کر کے انجوائے کر رہی ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题