صدر ممنون اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب اور سیلاب کی صورتحال پرتفصیلی مشاورت

Published on August 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

abcاسلام آباد (یو این پی) صدر مملکت ممنون حسین اوروزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہے جس میں آپریشن ضربِ عضب، سیلاب کی صورتحال اور متاثرین کی بحالی سے متعلق تفصیلی مشاور ت کی گئی۔ وزیرِاعظم نواز شریف نے صدر کو مختلف قومی امور پر پیشرفت اور فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔ ترجمان ایوان صدر نے کہا ہے کہ صدر ممنون اور وزیر اعظم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان بلوچستان اور سندھ کی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ صدر اور وزیراعظم نے اتفاق کیا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بدامنی کے خاتمے کے لئے کارروائیوں کے نتائج مثبت ہیں۔ صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و امان کی بحالی کے لئے اقدامات جاری رکھے۔ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

تازہ ترین
Free WordPress Themes