سموگ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا

Published on October 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

محکمہ ماحولیات اور محکمہ زراعت نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے کاشتکاروں کو نوٹس جاری
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر نگرانی ضلع میں انسداد سموگ کاروائیاں ،محکمہ ماحولیات اور محکمہ زراعت نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے کاشتکاروں کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ 23 کاشتکاروں اور بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سموگ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے اس کے تدارک کے لئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل کے تحت آگے بڑھنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عوامی مفاد کو اولین فوقیت دیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زارعت توسیع راو¿ ریاض انجم نے ضلع میں جاری انسداد سموگ کے بار ے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فصلات کی باقیات کو آگ لگانے والے زمینداروں کے خلا ف اور سموگ کی روک تھام کے لئے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں گذشتہ سال جن زمینداروں کے خلاف فصلات کی باقیات جلانے پر کاروائی عمل میں لائی گئی تھی ان کو باقاعدہ طور پر نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اوکاڑہ کے 933 موضع جات میں نمبر دار دیہہ ،پٹواری ،فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ زراعت توسیع اور دیگر معزز زمینداران پر مشتمل انسداد سموگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ہر گاو¿ں کی مسجد میں کم از کم دو بار اعلانا ت کروائے جا چکے ہیں کہ زمینداران فصل کی باقیات جلانے سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو ایف آئی آر یا 50 ہزار روپے جرمانہ کی صورت میں ہو سکتی ہے علاوہ ازیں ہر موضع میں سموگ کی روک تھام کے لئے لیٹریچر بھی تقسیم کئے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ فصلات کی باقیات کو جلانے کی بجائے ان کو زمین میں ملا کر زمین کی زرخیزی میں حد درجہ تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم جو زمینداران اس عمل میں ملوث پائے گئے ہیں ان پر ضلع بھر میں اب تک 23 ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا چکا ہے اور سموگ میں اضافے کا باعث بننے والے زمینداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جا رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog