پنجاب حکومت نے گائے بھینسوں کو بھی نمبر پلیٹیں لگوا دیں

Published on August 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments

555
لاہور (یو این پی) پنجاب حکومت ویسے تو جو کرتی ہے کمال ہی کرتی ہے۔ گائے بھینسوں کی چوری کے واقعات روکنے کیلئے اُنہیں بھی نمبر پلیٹیں لگوا دیں ۔ ماضی میں سابق صدر آصف زرداری نے جانوروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے منصوبہ بنایا لیکن اسے عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا اور اب پنجاب حکومت نے یہ کر دکھایا ہے ۔گائے بھینسوں کو لگ گئیں نمبر پلیٹیں اور وہ بھی اُن کی کانوں پر ہر گائے اور بھینس کا ہو گا الگ نمبر جو اس کی پہنچان ہو گا۔ محکمہ لائیو سٹاک نے کام شروع کیا اور درجنوں جانوروں کو اُنکے ٹیگ لگا دئیے ۔ گوالے خوش ہیں کہ اب ان کے جانور چور نہیں لے جا سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے جانور وں کی تعداد جاننے میں بھی بہت مدد ملے گی پہلے یہ کام صرف بڑے بڑے فارموں تک محدود تھا اب اسے نچلی سطح پر لا رہے ہیں۔ گائے بھینسوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دائرہ دیگر جانوروں تک بھی بڑھایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog