صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیر کے روز بارش نے موسم خوشگوار کر دیا

Published on August 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,122)      No Comments

images
لاہور (یو این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیر کے روز بارش نے موسم خوشگوار کر دیا جس کی وجہ سے حبس سے تنگ آئے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور پارکوں کا رخ کیا جس سے پارکوں کی رونق دوبالا ہو گئی۔شریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی اتنا زیادہ حبس والا موسم نہیں دیکھا ،باران رحمت کی وجہ سے وہ موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے باہر نکلے ہیں اور خوشگوار موسم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔محکمہ کے مطابق صوبائی دارلحکومت گزشتہ روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26سنٹی گریڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85فیصد رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题