موسم سرما کی پہلی برفباری، پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

Published on October 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

سوات (یواین پی) سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی برفباری، پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں وادی کالام کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری میدانی علاقوں میں بارش اور ژالہ بارہوئی ہے۔ بارش سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہونے کے باعث شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سوات کے میدانی علاقوں مینگورہ شہر اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، جب کہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ وادی کالام کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔موسم سرما کا لطف برف کی سفید چادر دیکھے بغیر ادھوار رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ سیاح برفباری کے دوران من پسند مقامات کا رخ کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog