حکومت ریاستی اداروں کے خلاف الطاف حسین کے زہریلے بیانات پر مصلحت کا شکار ہے ‘ شاہ محمود قریشی

Published on August 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

0008
لاہور (یو این پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ریاستی اداروں کے خلاف الطاف حسین کے زہریلے بیانات پر مصلحت کا شکار ہے جبکہ عوام حکومت پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں ، ایک طرف تو الطاف کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ،دوسری جانب ان سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی جارہی ہے ،ریاستی اداروں کے خلاف زہریلے بیانات اور تقاریر کے بعد کسی پاکستانی کے دل میں الطاف حسین کے لئے کوئی جگہ نہیں رہی ، منافرت میں اس حد چلے جانا کہ آپ دوسرے ممالک کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دیں کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے ، کراچی آپریشن کسی ایک طبقے کے خلاف نہیں ہے کراچی کے لوگوں کے حق کو تسلیم کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی ایسے کسی پلان کو تسلیم نہیں کرے گی جو کسی ایک خاص طقبے کے خلاف ہو ، قصور کا واقعہ سنجیدہ نوعیت کا ہے اور اسے سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کے زیر اہتمام اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری ، یاسمین راشد اور رکن اسمبلی شنیلا روتھ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلی میں فعال اپوزیشن کا کردار کیا ہے جبکہ ووٹ کا تقدس پامال ہوا تو اس بنیادی حق کی حفاظت کے لئے ہم سڑکوں پر آگئے ۔ انہوں نے کہا کہ قصور کے دردناک واقعے کے حوالے سے ہم نے تحریک التواء قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت مانگی جس پر مجھے کہا گیا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے اس لیے قومی اسمبلی میں نہیں اٹھایا جا سکتا۔ میری اس حوالے سے دلیل ہے کہ پشاور کا سانحہ بھی صوبائی تھا لیکن ہم نے قومی اتفاق رائے سے اسے فالو کیا اور اسے ہم قومی مسئلہ سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے ریاستی اداروں کے خلاف جوزہریلے بیانات اور تقاریر پچھلے دنوں نشر ہوئے اس کے بعدکسی پاکستانی کے دل میں ان کیلئے کوئی جگہ نہیں رہی ہے وفاقی حکومت اس مسئلے پر مصلحت کا شکار ہے جبکہ عوام حکومت پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں ۔ایک طرف تو الطاف کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور دوسری جانب ان سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی جارہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题