ریجن کے تینوں اضلاع میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں حساس پولنگ سیٹشنوں کی نشان دہی مکمل

Published on January 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی پنجاب محبوب رشید نے کہا کہ ریجن کے تینوں اضلاع میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں حساس پولنگ سیٹشنوں کی نشان دہی مکمل، قیام امن کے لئے پولیس کے ساتھ پاک فوج کے دستے بھی فرائض سر انجام دیں گے ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش سمیت انتخابی ضابطہ اخلاق پر پابندی کے قوانین پر مکمل عمل درآمد کروایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ اسکیم موصول ہونے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے مصدقہ اور موثر اطلاعات کی روشنی میں حساس ترین اور حساس پولنگ اسیٹشنوں کی نشان دہی کی ہے پولیس افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سمیت الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر پابندی کے تمام قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہا ہے ریجن میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme