شاہد آفریدی دنیا کے 20 مخیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

Published on August 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 668)      No Comments

555
کراچی (یو این پی) پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو سال 2015ءکیلئے دنیا کے 20 مخیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا نام dosomething.org نامی ویب سائٹ میں درج کیا گیا ہے جن میں فٹ بال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو، جان کینا، سرینا ولیمز، یونا کم، لی برون جیمز، ماریہ شراپووا، موئنے ڈیوس، رچرڈ شرمن اور دیگر کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔اس فہرست میں پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا نام شامل ہے جنہوں نے اپنے 10 سالہ مداح کو دماغی سرجری کے لئے 83 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دینے کے علاوہ ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر کینسر کے ہسپتال کو بھی دیئے جس میں ان کی والدہ کا علاج ہوا تھا۔ اس فہرست میں شاہد آفریدی کا نام 20 ویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے مارچ 2014 میں معاشرے کے پسماندہ اور کم وسائل والے طبقے کی مدد کیلئے شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن (ایس اے ایف) کی بنیاد رکھی جو اس وقت کوہاٹ اور اس سے ملحقہ 14 دیہاتوں کو بنیادی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes