دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

333
اسلام آباد:(یواین پی) سیاسی وعسکری قیادت نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، پشاور میں بس پر دہشت گرد حملے میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ ایسے حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی، اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سیاسی و عسکری قیادت نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور ایسے واقعات پرسخت تشویش کا اظہار بھی کیا، سیاسی و عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ پشاور جیسے دہشت گردی کے واقعات ناقابل قبول ہیں، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کو بھی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے، عارضی بے گھر افراد کی گھروں کو جلد واپسی یقینی بنائی جائے گی، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کراچی آپریشن کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ سیاسی و عسکری قیادت نے ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشنز کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes