اداکار یوسف خاں کی 12 ویں برسی آج منائی جائیگی

Published on September 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

لاہور(یواین پی) صدارتی ایوارڈ یافتہ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار یوسف خاں کی 12 ویں برسی آج 20ستمبر بروزپیر کو منائی جائیگی وہ-10 اگست1931 کو مشرقی پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے تھے 1954میں ہدایتکار اشفاق ملک کی فلم ”پرواز“ سے ان کی فلمی زندگی کا آغاز ہوا اس فلم میں ان کی ہیروئن کا کردار صبیحہ خانم نے ادا کیا تھا فلم ”پرواز“ کے بعد کئی برس تک یوسف خاں اردو فلموں میں کام کرتے رہے جن میں مجرم، حسرت، بھروسہ،فیصلہ اور نیادور کے نام شامل ہیں۔یوسف خاں 20 ستمبر2009 کو وفات پاگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题