قطر کی مسلح افواج کے سربراہ کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

Published on August 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

1راولپنڈی (یو این پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے قطر کی مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل غانم بن شاہین الغانم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل غانم بن شاہین نے آپریشن ضرب عضب پر پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل غانم بن شاہین الغانم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر  ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جو کردار ادا کیا ہے وہ پوری دنیا کے لئے روشن مثال ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy