پشاورنے 8اشتہاریوں سمیت 149جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے

Published on May 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

پشاور(یو این پی)پشاورپولیس نے قتل ،اقدام قتل،ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 8اشتہاری مجرمان سمیت149 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی جبکہ TIFکے تحت 11افراد اور ڈبل سواری کی خلاف کرنے پر 14افراد کو بھی گرفتار کر لیا ۔سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن پشاور سجاد خان کی نگرانی میں چھاپوں کے دوران تھانہ آغامیر جانی شاہ کی حدود میں ڈکیتی اور رہزنی میں مطلوب اشتہاری مجرمان عبدالقیوم ولد اکبر خان سکنہ لنڈی کوتل شیر افضل ولد گل محمد سکنہ مہمند آباد،تھانہ فقیر آباد کی حدود میں اقدام قتل میں مطلوب عرفان ولد تلاوت شاہ سکنہ پتنگ چوک ،تھانہ تہکال کے حدود میں اقدام قتل میں مطلوب خالد ولد نواب سکنہ تہ کال پایان ،تھانہ ناصر باغ کی حدود میں قتل میں مطلوب معراج ولد محمدزمین سکنہ شاہی بالا ،تھانہ حیات آباد کے حدود میں منشیات کے مقدمے میں مطلوبہ مسماتہ ماریہ اکبر زوجہ اکبر ممتاز سکنہ حیات آباد ،تھانہ شرقی کی حدود میں دھوکہ دہی میں مطلوب ملزم قاسم ولد عبداللہ سکنہ خان مست کالونی سمیت 149جرائم پیشہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 2عدد کلاشنکوف ،3عدد رائفل ،2عدد بندوق ،1عدد ریپیٹر ،1عدد کلاکوف،25عدد پستول ،412عدد کارتوس،5کلو گرام چرس،5بوتل شراب اور 5گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے جبکہ TIFکے تحت 11اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 14افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes