نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاریاں شروع، مشرف سربراہ ہوں گے

Published on August 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

88
کراچی (یو این پی) ملک میں کنگ پارٹی بنانے کی تیاری شروع ہوگئی۔ پرویز مشرف کو پارٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے ناراض رہنماﺅں سے رابطے جاری ہیں۔ ذرائع نے یو این پی کو بتایا ہے کہ ملک میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی تیار کرنے کا سلسلہ ابھی سے شروع کردیا گیا ہے اور آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست دینے اور تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کے لئے ایک نئی پارٹی تشکیل دی جارہی ہے جو مستقبل میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کی حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لے گی۔ اس پارٹی میں پنجاب سے چوہدری شجاعت حسین، پرویز الہٰی ، ذوالفقار کھوسہ، دوست محمد کھوسہ، شیخ رشید جبکہ سندھ سے غوث علی شاہ، پیر پگاڑا، ممتاز بھٹو، لیاقت جتوئی، نبیل گبول، ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سندر حیات اور سردار عتیق کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے تاہم بلوچستان اور پنجاب سے لشکر رئیسانی اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے مگر ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے اس پارٹی میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کنگ پارٹی کی تشکیل کا مقصد عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پنجاب اور پیپلزپارٹی کو سندھ سے شکست دینا ہے۔ اس حوالے سے ابھی تک خیبرپختونخوا سے کسی بھی رہنما سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ کنگ پارٹی کی تشکیل کاعمل آئندہ برس تک مکمل کرلیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes