ایبٹ آباد،انتظامی چھتری تلے ہونے والے اخلاق سوز حرکات نے تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کا نام شرما دیا

Published on August 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

llll
ایبٹ آباد( یواین پی)تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد میں انفرادی طور پر امیدواروں سے داخلہ فارم جمع کروانے کی شرائط سے نوجوان دوشیزاؤں اور نوجوان لڑکوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات اور انہیں اخلاق سوز حرکات پر مجبور کیے جانیکا انکشاف ہوا ہے جبکہ تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے باتھ رومز سے مبینہ طور پر بورڈ کے ملازمین اور نوجوان دوشیزاؤں کے حالت غیر کے ساتھ برآمدگی نے تعلیمی ماحول کا جنازہ نکال دیا ہے،انتظامیہ نے بات میڈیا تک پھیلنے سے بچانے کی اپنی جانب سے بہت کوشش کی مگر انتظامی چھتری تلے ہونے والے اخلاق سوز حرکات نے تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کا نام شرما دیا،تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ کھڑکی کے پاس داخلہ فارم جمع کروانے والی دوشیزاؤں کو بہانے سے اندر بلایا اجاتا ہے اور پھر انہیں ڈرا دھکما کر انہیں امتحان میں پیپر دیے بغیر پاس کرنے کا سہانا خواب دکھایا جاتا ہے اور پھر بورڈ کے بعض منچلے اپنی ہوس پوری کرنے کی خاطر دوشیزاؤں کا اپنا آپ لوٹ لیتے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل اسی طرح کی حرکات کے ساتھ بورڈ کے باتھ رومز سے مقامی ایک اہلکار اور نامعلوم دوشیزہ کو برآمد کیا گیا مگر معاملے پر مٹی ڈال کر واقعہ کو میڈیا سے چھپانے کی بھی کوشش کی گئی مگر یہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی،تعلیمی بورڈ میں غیر ضروری عائد کر دہ شرائط اور ان ہی شرائط کی آر میں ہونے والی غیر اخلاقی حرکات پر مذہبی حلقوں اور عوامی حلقون نے حیرت کا اظہار کیا ہے انہوں نے تعلیمی بورڈ کے زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری شرائط ختم کر کے امیدواروں کے انسٹیوٹ کے ذمہ داران کو پابند بنائیں کہ وہ انفرادی داخلہ فارم جمع کروانے یا داخلہ فیس جمع کروانے کے بجائے اپنے طلباء کی اکٹھی فیس اور ان کے داخلہ فارم اکھٹے جمع کروائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题