وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ بہادر اور نڈرانسان تھے،جنرل (ر)پرویز مشر ف

Published on August 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

index
پرویزمشرف نے آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل (ر)حمیدگل کی وفات پر بھی اظہار افسوس کیا
کراچی (یوا ین پی)سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویزمشرف نے کہاہے کہ پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ ایک بہادر اور نڈرانسان تھے۔ انہوں نے ملک کی خاطراپنی جان قربان کی ہے ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر آنے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔پرویزمشرف نے کہاکہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ایک بہادر اور دلیرانسان تھے اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے تھے،انہوں نے ملک کی خاطراپنی جان قربان کردی ۔ ان کی اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پرویزمشرف نے آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل (ر)حمیدگل کی وفات پر بھی اظہار افسوس کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme