امن کے لیے رواداری ،ہم آہنگی ،برداشت کا مظاہرہ کریں آصف سعید

Published on November 13, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

\"13-11-2013\"
وہاڑی( یو این پی)صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ امن معاشرے کے کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کے ضرورت ہے اس لیے معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ امن کے لیے رواداری ،ہم آہنگی ،برداشت کا مظاہرہ کرے یہ بات انہوں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی شاہد نیاز، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مختار جوئیہ ، ایس ڈی پی او بوریوالا آصف احمد بگھیو،ڈی او سول ڈیفنس محمد حنیف قادری، ممبران امن کمیٹی حافظ ادریس ضیاء ، قاری محمد طیب، ارشادحسین بھٹی ، محمد جمیل بھٹی ، رانا عبدالعزیز،میاں ساجد آصف، چودھری محمد سرور، قاری مرتضے، مولانا محمد امین ، محمد الطاف،سید مشتاق بخاری ،غلام عباس ہادی ، سید الطاف حسین شاہ ، مختار احمد بھٹی، مفتی محمد معصب، محمد انور چودھری ، حافظ غلام اللہ ، شیخ محمد سلیم ، عبدالطیف، منور حسین بھلر، ماسٹر ریاض مسیح،فرازا لحق بھٹی، راؤ محمد خلیل ، عبدالخالق وٹو ،چیف وارڈن سول ڈیفنس خالد مسعودبھی شریک تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا کہ ملکی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام عالی مقام حسین ابن علیؓ نے کربلا کے میدان میں بھی صبر، برداشت اور حوصلے کی لازوال مثال قائم کی ہے اور رہتی دنیا تک مسلمانوں بلکہ پورے عالم کے لیے سیدنا امام حسینؓ کا عمل ایک قابل تقلید روشن مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسوہ حسینیؓ پر عمل کرتے ہوئے اپنے معاشرے اور ملک میں امن قائم رکھنا ہے اور امن کی خاطر اپنی انا اور اختلافات کو قربان کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل ہیں لیکن اس کے باوجود تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام اور نمائندہ افراد بھی اپنی روایتی رواداری اورذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں جلوسوں کے ہمراہ رہیں ۔اجلاس میں حافظ ادریس ضیاء نے بتایا کہ مسجد باغ والی وہاڑی کی انتظامیہ نے تعاون کرتے ہوئے عاشورہ محرم کے جلوس عزادری کے لیے نماز جمۃ المبارک کے وقت میں 45منٹ کی کمی کی ہے۔محمد الطاف کی نشاندہی پر صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ رکشوں میں ٹیپ ریکارڈر اتروانے کے لیے فوری مؤثر کارروائی کریں،اجلاس میں علماء کرام کی نشاندہی پر صوبائی وزیر نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ اختلافی اور دلآزار سے نعروں سے گریز کریں تاکہ ہم آہنگی کی فضا قائم رہے

لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد
وہاڑی( یو این پی) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر؍ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل وہاڑی جواد اکرم نے محرم الحرام کے پیش نظر محرم کے جلوس ، مجالس ،نماز، عرس تقاریب یا کسی بھی مذہبی پروگرام کے علاوہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع ، قابل اعتراض ،مواد رکھنے ،پھیلانے،چھاپنے، فروخت کرنے اسی قسم کے مواد پر مبنی آڈیو وڈیو سیڈیز کیسٹ فروخت کرنے، رکھنے، قابل اعتراض تقاریر کرنے، نعرے لگانے ،وال چاکنگ کرنے ، ہر قسم کے آتشیں و غیر آتشیں اسلحہ کی نمائش،ساتھ لے کر چلنے ، محرم الحرام کے لائسنس یافتہ یا مجاز اتھارٹی کی طرف سے اجازت یافتہ جلوس عزادری میں روکاوٹ ڈالنے ،جلوسوں کے راستوں پرمکانوں دکانوں یا کسی مقام پر مورچے بنانے اینٹیں، پتھر جمع کرنے ، آذان اور جمعۃ المبارک کے خطبہ کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog