این اے 122 سے متعلق تفصیلی فیصلہ (آج) جاری ہونے کا امکان

Published on August 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

088
لاہور(یو این پی ) الیکشن ٹربیونل کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے متعلق تفصیلی فیصلہ آج ( پیر ) کو جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد فریقین کو فیصلے کی تصدیقی کاپیاں فراہم کی جائیں گی ۔ تصدیقی کاپی ملنے کے بعد (ن) لیگ ٹربیونل کے فیصلے کو سپر یم کورٹ میں چیلنج کرے گی ۔ یاد رہے کہ ہفتہ کے روز الیکشن ٹربیونل لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے دائر انتخابی عذر داری منظور کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیدیا تھا جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 147میں بھی 60روز میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy