اندھیر نگری چوپٹ راج ،ٹیکسلا واپڈا نے انت مچا دی ، شہری کو ڈومیسٹک بجلی کا بل ساٹھ ہزار بھیج دیا

Published on August 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,151)      No Comments

mail.google.com
ٹیکسلا( یو این پی)اندھیر نگری چوپٹ راج ،ٹیکسلا واپڈا نے انت مچا دی ، شہری کو ڈومیسٹک بجلی کا بل ساٹھ ہزار بھیج دیا، شہری حواس باختہ،اندازے سے ریڈنگ کرتے ہیں ، ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں میٹر ریڈر کا استفسار پر کورا جواب ، ایس ڈی او دفتر سے غائب شہری کی کوئی شنوائی نہ ہوسکی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکاونٹس کے آفیسر سید عبداللہ مسعود جو کہ نیو سٹی فیز ٹو مکان نمبر 41 گلی نمبر10/9 میں رہائش پذیر ہیں،کو ماہ اگست کا بجلی کا بل ساٹھ ہزار دو سو اکتالیس ملا ، جس پر شہری کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے،سید عبداللہ مسعودکے مطابق انکا اوریج بجلی کا بل پانچ سو یونٹ کے لگ بھگ ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کے باعث اور بھی یونٹ کم ہوجاتے ہیں مگر یہاں تو الٹی گنگا بہی رہی ہے پہلے تو بجلی کا بل ہی انھیں موصول نہیں ہوا جبکہ آخری تاریخ 31 اگست ہے نیٹ سے بجلی کابل نکالا جسے دیکھ کر ہمارے ہو ش اڑ گئے ، اس بابت جب وہ واپڈا کے دفتر گئے تو حسب معمول ایس ڈی او دفتر سے غائب تھے جبکہ وہاں موجود میٹر ریڈر کا کہنا تھا کہ ہم تو نادازے سے ہی ریڈنگ کرتے ہیں بجلی نہیں ہوتی اور ہمیں سینکڑوں گھروں کی ریڈنگ کرنا ہوتی ہے لہذا گھر بیٹھ کر ہی بجلی کا بل اندازے سے تیار کر لیتے ہیں اور یونٹ درج کر دیتے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ ہمارا بجلی کا بل آٹھ ہزار کے لگ بگھ ہے مگر واپڈا کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے انھیں اس ماہ کا بجلی کا بل ساٹھ ہزار دو سو اکتالیس ملا ہے جو کہ اس مہنگائی کے دور میں غریب آدمی کے لئے بجلی کا بھہت بڑا جھٹکا ہے ایک ملازم آدمی کیسے اتنا بھاری بھرکم بل ادا کرسکتا ہے ، انھوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام وزیر پانی و بجلی چوہدری شیر علی سے اپیل کی ہے کہ واپڈا اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے جو حکومت کو بدنام کرنے کے لئے ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کر رہے ہیں علاوہ ازیں گھر بیٹھ کر ریڈنگ کرنے والے میٹر ریڈرز کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے جو سرکاری فبڈز سے بھاری تنخواہیں لیتے ہیں مگر سرکاری امور گھر بیٹھ کر انجام دیتے ہیں جنہیں کوئی افسر چیک کرنے والا یہاں موجود نہیں ایس ڈی او ٹیکسلا کو فوری طور پر یاہں سے ٹرانسفر کر کے ایماندار ، دیانتدار افسر یاہں تعینات کیا جائے ، جو شہریوں کی شکایات تو سن سکے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کر سکے،انکا کہنا تھا کہ واپڈا ٹیکال کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے ، افسران کی عدم موجودگی میں اہلکار شہریوں سے ناروا سلوک کرتے ہیں ،میٹر ریڈر اپنے سرکاری کاموں کی بجائے اپنے نجی کاموں یا افسران کے ذاتی کاموں میں مصروف ہوتے ہیں ، جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog