خانیوال: شادی سے انکار پر والد کا رشتے داروں کیساتھ مل کر بیٹی پر تشدد

Published on May 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments


خانیوال (یو این پی)خانیوال میں شادی سے انکار پر والد نے دیگر رشتے داروں کے ساتھ مل کر بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بیٹی کو تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خانیوال میں 18 سالہ لڑکی کی شادی والد اپنے بھتیجے سے کرانا چاہتا تھا تاہم لڑکی کے انکار پر والد نے دیگر رشتے داروں کے ساتھ مل کر ڈنڈوں اور مکوں سے لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جسے تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتر اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔ واقع کے بعد پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme