وزیر اعظم میاں نوازز شریف ایک زیرک اور ذہین و فطین سیاستدان ہیں میڈم راشدہ بھٹی

Published on August 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

mm
کوٹ رادھا کشن ( یواین پی) وزیر ا،عظم میاں نوازز شریف ایک زیرک اور ذہین و فطین سیاستدان ہیں انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بڑے بڑے منصوبوں کی تعمیر و تشکیل کے لیے دلیرانہ فیصلے کئے ہیں ، ان الفاظ کا اظہار میڈم راشدہ بھٹی نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی استحکام کے لئے ہر نوع کے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ کے استعفوں کا معاملہ بھی حل ہونے والا ہے۔ عمران خان سے بھی اچھے مراسم بنانے کی جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ایک انتہائی نرم دل اور خدا ترس انسان ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں ۔ اس لئے وہ ہر وقت اپنے قریبی ساتھیوں کو امن و آشتی کو فروغ دینے کی تلقین کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک عزیز کو نہ صرف سیاسی بلکہ عسکری طور پر بھی مستحکم بنایا جائے۔ اس لئے عسکری ماہرین اور سیاسی دانشور وں سے تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب ملک ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا ہو جائے گا۔ ہمیں چاہئے کہ میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ وہ پاک بھارت اور افغانستان کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعات و خدشات کے خاتمے کے لیے ٹھوس فیصلے کر سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme