ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری، پی پی کی صفوں میں لرزا طاری

Published on August 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

333
اسلام آباد(یو این پی) ڈاکٹرعاصم کی کرپشن کے الزام میں گرفتاری نے پیپلزپارٹی کی صفوں میں لرزا طاری کردیا، اراکین پارلیمنٹ کا کہنا کہ لٹیروں کو کٹہرے میں ہونا چاہئے،سابق صدرآصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹرعاصم حسین کو سی این جی کے غیرقانونی لائسنس جاری کرنے سمیت دیگراالزامات پرنیب نے گرفتارکیا، ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری سے پیپلزپارٹی کے حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے، اپوزیشن لیڈ رسید خورشید شاہ نے کہا کہ گرفتاریاں صرف سندھ میں ہو رہی ہیں، ڈاکٹرعاصم سے پہلے تفتیش کی جانی چاہئے تھی،اراکین پارلمنٹ کا کہنا ہے کہ قانون کی نظرمیں سب برابر ہیں، ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑااحتساب ہونا چاہئے، صرف الزامات پرگرفتاریاں زیادتی ہے،پارلیمنٹرینز کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف کارروائی صرف سندھ میں ہی نہیں ہونی چاہئے بلکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کارروائیاں پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان صوبوں میں بھی ہونی چاہئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes