سال 2017ء تک ملک سے لوڈشیدنگ کا خاتمہ کر دیا جائیگا، پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس

Published on November 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

11905777_860435227326117_3453841741133217994_nاسلام آباد (یو این پی) پاکستان کے نجی شعبے نے 2017ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکومتی دعویٰ کو مسترد کردیا ہے جبکہ سیکر یٹری پانی و بجلی کہتے ہیں کہ 2017 ءمیں لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائیگی اس ضمن میں سرمایہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کیلئے ”پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس “ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کرایا جس میں 250 غیر ملکی سرمایہ کاروں، فیڈریشن چیمبر آف کامرس سمیت ملک بھر کے نجی شعبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نجی شعبے کے نمائندوں کو کہنا تھا کہ 2017ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی کیونکہ توانائی بحران کی اصل جڑ بجلی کی رسد طلب میں فرق سے زیادہ بدانتظامی اور لائن لاسز ہیں جب تک ان مسائل پر قابو نہ پایا گیا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوڈشیڈنگ کا فی حد تک کم کر دی گئی ہے 2017ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیاجایئگا۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کے لائن لاسز اینس فیصد سے کم ہو کر اٹھارہ اعشاریہ دو فیصد پر آگئے ہیں، لوڈشیڈنگ کے نقصانات جی ڈی پی کے دو اعشاریہ چار فیصد سے کم ہو کر اعشاریہ سات فیصد رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکوری میں بھی بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کی صورتحال میں تبدیلی آئے گی۔ جو کام نیٹو فورسز پندرہ سالوں سے نہ کرسکیں وہی کام پاک فوج نے ڈیڑھ سال میں اپنے وسائل سے کر دکھایا۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی سے کثیر تعداد میں غیرملکی سرمایہ کار آئیں گے۔ ملک میں پن بجلی کی چھوٹے منصوبوں کے لئے وسائل موجود ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ حکومت ایسی سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ قطر سے آنے والی ایل این جی پاک ایران گیس منصوبہ اور ٹاپی سے آنے والی گیس سے زیادہ سستی ہو گی۔ حکومت ملک میں ایل این جی کے پانچ ٹرمینل قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایک ٹرمینل لگا دیا گیا ہے جبکہ دوسرے پر کام جاری ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں 46ارب ڈالر کی بجائے پچاس ارب ڈالر سرمایہ کاری ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک توانائی کے ایک بڑے بحران سے دو چار ہے۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر نے اپنے خطاب میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں اور پاکستان کے عوام کیلئے چار خوشخبریوں کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسند ختم کر دی ہے اور دہشت گردی میں 70فیصد کمی تک آئی ہے اور یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے خوش آئندہ پیغام ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog