سعودی عرب میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک، 200 زخمی

Published on August 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

06
جدہ (یو این پی) سعود ی عرب کے شہر الخبر میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ سعودی حکام کے مطابق ایک خام تیل کی کمپنی کے ملازمین کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ سب سے پہلے کمپاؤنڈ میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سعودی سول ڈیفنس حکام نے بتایا کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ مرنے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے تاہم ان کی قومیتوں کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئیں۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سول ڈیفنس کی ویب سائٹ پر متاثرہ عمارت کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں جن میں سیاہ دھویں کے بادل دکھائے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ سعودی عرب میں اس سے پہلے بھی غیر ملکی ملازمین کی رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ رواں سال مئی میں دارالحکومت ریاض میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں پانچ پاکستانی ہلاک ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes