گیس کی قیمتوں میں تیرہ سے تریسٹھ فیصد اضافہ

Published on August 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

4
اسلام آباد (یو این پی)گیس کی قیمتوں میں تیرہ سے تریسٹھ فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ گھریلو صارفین کے لئے گیس ستر روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی ہو گئی۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے گیس قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا۔ گھریلو صارفین کے لئے گیس تیرہ فیصد تک مہنگی کی گئی۔ پہلا سلیب ایک سو دس روپے ، دوسرا دو سو بیس روپے جبکہ تیسرا سلیب چھ سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا ۔ کمرشل صارفین کیلئے گیس دس، صنعتی اور پاور سیکٹر کے لیے بائیس ، فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے تریسٹھ فیصد مہنگی کر دی گئی۔ اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog