کراچی :جعلی شناختی کارڈز کی شکایت ،تین نادرا سینٹر سیل

Published on September 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

222
کراچی (یو این پی)  کرپشن اورجعلی شناختی کارڈز کے اجرا کی شکایات پر کراچی میں تین نادرا سنٹرسیل کردیئے گئے، چیئرمین نادرا نے جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث پچاس سے زائد ملازمین کو بھی معطل کردیا،چیئرمین نادرا کا کراچی کے شہریوں کی شکایات پر ایکشن،کرپشن اورجعلی شناختی کارڈز کے اجرا پر نیو کراچی، بلدیہ ون اورعائشہ منزل میں قائم نادرا سنٹربند کر دیئے،عثمان مبین یوسف نے پچاس سے زائد ملازمین کو بھی معطل کر دیا،چیئرمین نادرا نے کراچی کے دفاتر کا ہنگامی دورہ کیا اور شہریوں کے مسائل سنے، عثمان مبین نے لمبی قطاروں اوردرخواست گزاروں کیلئے نامناسب انتظامات کا بھی نوٹس لے لیا،چیئرمین نادرا نے سینٹرز کے باہر ایجنٹ مافیا کی بھر ماراور لائن پروسسنگ کو بند کرنے کا بھی حکم دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme