کراچی: اکتوبر میں جون کی گرمی، لوڈ شیڈنگ بھی عروج پر پہنچ گئی

Published on October 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments


کراچی(یو این پی)اکتوبر میں جون کی گرمی، کراچی والوں کا برا حال، دوسرے دن بھی سورج قیامت ڈھاتا رہا، پارہ اڑتیس ڈگری پر، لوڈ شیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔گرمی کیا بڑھی شہر قائد میں بجلی کو منانا مشکل ہو گیا۔ ایسی روٹھی کہ بیک وقت کئی علاقوں سے غائب ہو گئی۔ چھٹی کے روز شہریوں کو اعلانیہ کے بعد غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ملیر، گلستان جوہر، انچولی، گلزار ہجری اور لائنز ایریا سمیت مختلف علاقے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہوتے رہے۔ کے الیکٹرک کی منطق بھی نرالی ہے۔ ترجمان کے مطابق اضافی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی لیکن ساتھ ہی مختلف علاقوں میں فالٹس کے سبب بجلی بندش کی تصدیق بھی کرتے رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme