جسٹس ریٹائرڈ ریاض احمد شیخ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین بنائے جانے کا امکان

Published on August 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

pcb
 اسلام آباد (یو این پی) تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی طرف سے پی سی بی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی یقین دہانی کے بعد سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی وہ سات روز میں قائم مقام چیئرمین اورالیکشن کمشنر کا اعلان کرے لیکن عید الفطر کی چھٹیوں کے باعث ڈیڈ لائن گزر گئ اوراب بین الصوبائی رابطہ کمیٹی آج قائم مقام چیئرمین اورالیکشن کمشنرکا اعلان کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ریاض اے شیخ کو اس عہدے پر فائزکیئے جانے کا قوی امکان ہے۔ نوٹیفیکشن میں نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا تقرر اگلے آٹھ روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ قائم مقام چیئرمین والیکشن کمشنر پی سی بی کے پہلے گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کر کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog