وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کو جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا

Published on August 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

لاہور (یو این پی) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کو جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کے زیراستعمال جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑلی۔پولیس کے مطابق ڈرائیور لیاقت علی کو گرفتار کرکےگاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے، گاڑی پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ کی سرکاری گاڑی کا نمبرلگا ہوا تھا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشیدکے ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیر بلدیات کے زیر استعمال پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر نہیں لگایا گیا، میاں محمودالرشید سرکاری گاڑی استعمال کر رہےہیں۔ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیربلدیات کو اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی کاعلم نہیں،وزیربلدیات نےسرکاری گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ وزیربلدیات کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کو تحویل میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی ان کا ڈرائیورگرفتار ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2018میں لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں کار سواروں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو اغوا کے واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی صوبائی وزیر پنجاب محمود الرشید کے بیٹے کی نکلی تھی۔لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے دو پولیس اہلکاروں کو اغواء کرنے کے الزام میں ایک لڑکی سمیت پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog