یمن میں حوثی باغیوں کا حملہ، متحدہ عرب امارات کے 45، بحرین کے 5 فوجی شہید

Published on September 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

news-1441401966-1009_largeدبئی … یمن میں فوج کے اسلحہ ڈپو پر میزائل حملے میں متحدہ عرب امارات کے 45 فوجی شہید ہو گئے ہیں جبکہ حوثی باغیوں کے ایک اور حملے میں بحرین کے پانچ فوجی بھی شہید ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یمن میں 45 عرب اماراتی فوجی شہید ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فوجی یمن کے دارالحکومت صنعاءسے 120 کلومیٹر اپنی جگہ پر موجود تھے جہاں حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا جانے والے راکٹ اسلحہ ڈپو کو لگے۔ دوسری جانب یمنی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی پوسٹ پر موجود اسلحہ ڈپو پر دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا ہے جبکہ باغی اسے اپنا حملہ قرار دے رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے ایک اور حملے میں بحرین کے پانچ فوجی جوانوں کو بھی شہید کیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار ہے اور اس کی فوج کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے فوجی بھی وہاں موجود ہیں جبکہ جمعہ کے روز ہونے والے حملے کو فوج کیلئے اب تک کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme