دولت سے خوشیاں خریدی جاسکتی ہیں یا نہیں ؟

Published on September 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

news-1441655301-7203_large
لندن ۔۔۔ یہ جھگڑا بہت قدیم ہے کہ دولت سے خوشیاں خریدی جاسکتی ہیں یا نہیں۔ اب تک تو غالب رائے یہی تھی کہ دولت خوشیاں نہیں خرید سکتی، مگر ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دولت اور خوشیوں کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے اور خصوصاً بھاری دولت کیش کی صورت میں رکھنے والے لوگ اوسط افراد سے کہیں زیادہ خوش باش پائے گئے ہیں۔
اخبار ’دی میٹرو‘ کا کہنا ہے کہ برطانوی آفس فارنیشنل سٹیٹیکس کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق بڑے بینک بیلنس،حصص اور بچت کے مالک افراد بہت خوش رہتے ہیں اور ان کی زندگی میں جوش و ولولہ بھی عام لوگوں سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ یہ خوشی اور جوش صرف انہی لوگوں کی زندگی میں پایا گیا کہ جنہوں نے اپنی دولت بڑی مقدار میں جمع کررکھی ہے۔ دوسری جانب بڑی جائیداد کے مالکان میں خوشی کا یہی تناسب نہیں پایا گیا۔ اسی طرح زیادہ آمدنی والے خوش باش زندگی گزارتے ہیں جبکہ پنشن کی رقم زیادہ ہونے کی صورت میں بھی خوشی کا باعث نہیں بنتی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog