تیرہ پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے، گیارہ شریعہ قبرستان، دوکی جنت البقیع میں تدفین

Published on September 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,408)      No Comments

111
مدینہ منورہ (یو این پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین حج میں سے تیرہ عازمین حج انتقال کر گئے جن میں سے دو عازمین حج سرکاری جبکہ گیارہ عازمین حج پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے گئے تھے۔تیرہ عازمین حج میں سے گیارہ عازمین حج کو شریعہ قبرستان جبکہ دو عازمین حج کو جنت البقیع مدینہ منورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔انتقال کر جانے والوں میں حیدر آباد سے کلثوم بانو، بعثت گر شانگلہ، غلام سرور ڈی جی خان، غلام نبی لکی مروت، محمد اجمل ٹانک، عارفہ جاوید خانیوال، محمد افضل پشاور، عباس علی شاہ میانوالی، عبداللہ ابراہیم کراچی، زولحہ خاتون کراچی، اللہ دتہ گجرات، بانو بی بی پشاور اور دین احمد ناروال شامل ہیں۔وزارت مذہبی امور سرکاری سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کے لواحقین کو حکومت پانچ لاکھ روپے دے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes