حکومت کو ایشوز پر ٹف ٹائم دینگے : بلاول بھٹو

Published on September 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

444
لاہور(یو این پی)پیپلزپارٹی نےمزاحمت کی سیاست شروع کردی لیکن ساتھ یہ اعلان بھی کردیاہے کہ جمہوریت کوکسی صورت میں غیرمستحکم نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ نہیں چاہتے کہ جمہوریت کا بسترگول ہو۔تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی نےایک طرف حکومت کے خلاف بھرپورمزاحمت کا اعلان کیا ہے تاجروں اورڈاکٹروں کے مظاہروں اورہڑتالوں کی حمایت کی جارہی ہےلیکن اسٹریٹ پاورکی دعوے دار جماعت سڑکوں پرآنے سے گریزاں ہے۔ اس بارے میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہورمیں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی حکومت کو ایشوزپر ٹف ٹائم دے گی لیکن ایسا نہیں چاہے گی کہ جمہوریت کا بسترگول ہو، اجلاس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تیس سال سے مقدمات کا سامنا کررہی ہے، اب بھی کرے گی لیکن احتساب یکطرفہ نہیں ہوناچاہیے۔اس سے پہلےدبئی میں ہونےوالے اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے قمرزمان کائزہ کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست نے بے حد نقصان پہنچایا لیکن جمہوریت کوغیرمستحکم نہیں ہونےدیں گے مقدمات سیاسی نہیں ہونا چاہیں، پیپلزپارٹی پردہشت گردوں کی مدد کا الزام لگانا بھی زیادتی ہے ۔قمرزمان کائرہ نے واضح کیا کوئی ادارہ اپنے کام سے تجاوز کرے گا تو کام نہیں چلے گا بلاول بھٹواور قمرزمان کائرہ کے بیانات سے ایک طرف پیپلزپارٹی کے استعفوں کی افواہیں دم توڑ گئیں تودوسری طرف یہ بھی واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ سے تصادم کی پالیسی بھی چھوڑدی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog