اعتراف کرتا ہوں کہ سائلین کو فوری اورسستا انصاف نہیں مل رہا، چیف جسٹس

Published on September 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

333
اسلام آباد (یو این پی) چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ اعتراف کرتا ہوں کہ بدقسمتی سے ملک میں سائلین کو فوری اور سستا انصاف نہیں مل رہا۔اپنے اعزاز میں دیئے گئے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ کمزور نظام کے نتیجے میں احتساب کی روایت کمزور سے کمزور تر ہوتی جارہی ہے جب کہ بعض وکلاء کے منفی کردار کا منہ بولتا ثبوت روز افزوں ہڑتالوں کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدل کسی منصب، پیسے اورنوکری کا نام نہیں بلکہ یہ ایک خدائی صفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے عدل اور انصاف کے ایوانوں میں دھونس، دباؤ اور اثرورسوخ والوں کی ناراضگی جیسے خوف کے کئی روپ دیکھے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes