روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی

Published on September 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

555
کراچی(یو این پی) انٹر بینک میں بدھ  کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر13 پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.47 روپے سے گھٹ کر 104.34 روپے اور قیمت فروخت 104.52 روپے سے گھٹ کر 104.39 روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 104.40 روپے اور قیمت فروخت 104.60 روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز روپے کے مقابلے برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 پیسے گھٹ گئی جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 159.80 روپے سے کم ہو کر 159.75 روپے اور قیمت فروخت 160.80 روپے سے کم ہو کر 160.75 روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قیمت خرید 115.75 روپے اور قیمت فروخت 116.75 روپے پر برقرار رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو یواے ای درہم کی قیمت فروخت 28.60 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.75 روپے پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب رواں ہفتہ کے 3 دنوں میں انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 4 پیسے بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی واقع ہوئی اسی مدت کے دوران روپے کے مقابلے یورو کی قدر 25 پیسے گھٹ گئی اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题