مولاناکی وفات سے ہمیں دلی صدمہ پہنچاہے ؛مخدوم سیداحمدمحمود

Published on March 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

رحیم یارخان(یوا ین پی)سابق گورنرپنجاب وپیپلزپارٹی جنونی پنجاب کے صدرمخدوم سیداحمدمحمود‘ جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے سابق امیرمولانارشیداحمدلدھیانوی کی وفاتپرتعزیت کے اظہار کے لیے سابق ایم پی اے انجینئرجاویداکبرڈھلوں‘ سردارحبیب الرحمن گوپانگ‘ جام مختارودیگررہنماؤں کے ہمراہ جامعہ اسلامیہ ختم نبوت پہنچے اس موقع پرمولانارشیداحمدلدھیانوی کے جانشین مفتی نعمان حسن لدھیانوی ‘ جامعہ اسلامیہ ختم نبوت کے مہتمم مولاناانیس الرحمن لدھیانوی ‘ مولانارشیداحمدلدھیانوی کے بڑے بھائی شبیراحمدمفتی ‘ حافظ ناصرعلیم بھٹی‘ قاری عبدالعزیزبلوچ‘ میاں خالدعزیز‘ شاہدجالندھری‘ حافظ عبدالصمداعوان‘ خورشیداحمد‘ جام شبیراحمدطاہرودیگرموجودتھے‘ مخدوم سیداحمدمحمودنے مولانارشیداحمدلدھیانوی کی وفات پرتعزیت کی اورگہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولاناکی وفات سے ہمیں دلی صدمہ پہنچاہے وہ ایک نابغہ روزگارشخصیت کے حامل انسان تھے جنہوں نے ایم آرڈی کے دورمیں اپنابھرپورکرداراداکیااورجمہوریت کی بحالی کے لیے ماریں کھاء ؁ں اوراسلامی اقدارکے تحفظ کے لیے بھرپورکرداراداکیا۔اس موقع پرمرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme