عراق کے نائب وزیرِ انصاف عبدالکریم فارِس اغواء

Published on September 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

777
 بغداد(یو این پی) عراق کے نائب وزیر انصاف عبدالکریم فارِس کو مسلح نقاب پوشوں نے اغواء کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق فارِس کو بغداد کے شمالی ضلع سے اغواء کیا گیا۔ مزید یہ کہ سیاہ لبادے میں ملبوس اغواء کار نائب وزیر اور ان کے دو محافظوں کو گاڑی سے نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اغواء کاروں نے کچھ دیر بعد دونوں محافظوں کو رہا کر دیا۔ نائب وزیر کا اغواء شیعہ اکثریتی صدر سٹی علاقے کے قریبی مقام بنوک سے ہوا ہے۔ اغواء کے وقت ڈرائیور کی مزاحمت پر اْسے مسلح حملہ آوروں نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران بغداد کے قریب سے اٹھارہ ترک مزدوروں کو بھی اغواء کر لیا گیا تھا۔ تفتیشی ادارے مزدوروں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy